پیٹرول و ڈیزل سمیت ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی ہو گئی۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ضروری اشیاکی قیمتوں میں ہفتہ واربنیاد پرکمی جبکہ سالانہ بنیاد پراضافہ ہوا ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2 جولائی کوختم ہونے والے ہفتے میں صارفین کےلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 354.24 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.98 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے صارفین کےلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 357.76 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی گیارہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور17 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 23 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 19.77 فیصد، ڈیزل کی قیمت میں 17.73 فیصد کمی ہوئی۔
گزشتہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت میں 12.60 فیصد، چکن کی قیمت میں 1.97 فیصد، کیلا 1.44 فیصد، دال مونگ 1.29 فیصد، دال ماش 0.84 فیصد، لہسن 0.63 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 0.23 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.21 فیصد اور چینی کی قیمت میں بھی 0.21 فیصد کمی ہوئی۔
بجلی کی قیمت میں کمی پر کام کررہے ہیں، مزید ٹیکس لگانے کی گنجائش نہیں، وزیر خزانہ
ٹماٹر کی قیمت میں 125.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیاز 10.72 فیصد، آلو 10.06 فیصد، انڈے 8.32 فیصد اور آٹا 5.08 فیصد مہنگا ہوا۔
ماچس کی قیمت میں 0.96 فیصد، شرٹنگ 0.87 فیصد، واشنگ سوپ 0.63 فیصد، تازہ دودھ 0.49 فیصد، روٹی 0.47 فیصد، اری چاول 0.45 فیصد اور سگریٹ کی قیمت 0.23 فیصد بڑھی ہے۔
