شاہ اللہ دتہ، سرائے خربوزہ اور سنگجانی میں زمین کی خرید و فروخت ، انتقال پر انتظامی پابندی غیرقانونی قرار،اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس محمد آصف نےشہری کی درخواست میں تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا اپنے تحریری فیصلے میں کہنا تھا کہ بغیر نوٹیفکیشن محض خط کی بنیاد پر لگائی گئی انتظامی پابندی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جائیدادوں کی رجسٹریشن اور انتقال کے معاملات قانون اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق چلائیں۔
جائیداد خرید و فروخت پر بڑا ریلیف، فائلرز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس میں نمایاں کمی
غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو روکنے کی آڑ میں بنیادی ملکیتی حقوق سلب نہیں کیے جا سکتے،سی ڈی اے کے خط کی بنیاد پر لگائی گئی عمومی پابندی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے سب رجسٹرار اور ریونیو حکام کو جاری احکامات ماورائے قانون ہیں،انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے پرانے عدالتی حکم کے دائرہ کار کی خود ہی تشریح کر لی۔
سابقہ عدالتی حکم غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعمیرات اور خرید و فروخت روکنے تک محدود تھا،ایگزیکٹو عدالتی احکامات پر من و عن عمل کرنے کی پابند ہے۔
نیب کا رئیل اسٹیٹ میں فائل کلچر ختم کرنے اور نقد جائیداد خرید و فروخت پر پابندی کا اعلان
انتظامی ہدایات کے ذریعے عدالتی احکامات میں ردوبدل نہیں کر سکتے،سی ڈی اے آرڈیننس اور اسلام آباد زوننگ ریگولیشنزکےتحت ڈپٹی کمشنر جائیداد منجمد کرسکتا۔زمین کے انتقال پر پابندی بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔
انتظامیہ نے متاثرہ افراد کو کوئی نوٹس دیا اور نہ ہی سماعت کا موقع فراہم کیا،فیصلہ سی ڈی اے کو غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی سے نہیں روکتا۔
بجٹ میں جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں نمایاں کمی کی تجویز
ماسٹر پلان کے تحفظ اور غیرقانونی تعمیرات گرانے کے لیے اختیارات موجود ہیں،حکام غیرقانونی اقدامات کے خلاف کارروائی ضرور کریں مگر قانونی طریقہ کار اپنایا جائے۔
