امباپے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسرے بڑے گول اسکورر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کے مایہ ناز فٹبالر کلیان امباپے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرآگئے ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی کامیابی جشن مناتے 2 افراد دم گھنٹے سے ہلاک
سوئیڈن کے خلاف پری کوارٹر فائنل مقابلے میں دو گول کر کے انہوں نے ورلڈ کپ میں اپنے مجموعی گولوں کی تعداد 18 تک پہنچا دی، جس کے بعد وہ عالمی کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے۔
امباپے ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی سے صرف ایک گول پیچھے رہ گئے ہیں جن کے مجموعی گولز کی تعداد 19 ہے۔ اس کے ساتھ ہی امباپے رواں ورلڈکپ میں 6 گول اسکور کرکے میسی کے برابر آگئے ہیں اور گولڈن بوٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں جب کہ وہ 10 گولز کے ساتھ فیفا ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں سب سے زیادہ گول کرنے والےکھلاڑی بن گئے ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا، ایکواڈور ایونٹ سے باہر
اس کامیابی کے ساتھ امباپے نے جرمنی کے میروسلاف کلوسے، برازیل کے رونالڈو اور جرمنی کے گیرڈ مولر جیسے عظیم کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست اس وقت کچھ یوں ہے:
لیونل میسی پہلے ،کیلیان امباپے دوسرے،میروسلاف کلوسےتیسرے،رونالڈوچوتھے جب کہ گیرڈ مولر پانچویں نمبر پرہیں۔
فیفا ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی کے بعد کیپ ورڈے کو بڑا دھچکا، کپتان پر زیادتی کا الزام
صرف تین عالمی کپ مقابلوں میں امباپے کی یہ غیر معمولی کارکردگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ وہ مستقبل میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کر سکتے ہیں۔
ورلڈ کپ 2026 میں بھی امباپے شاندار فارم میں ہیں اور گول کرنے والوں کی فہرست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں، جس کے باعث انہیں بہترین گول اسکورر کا اعزاز حاصل کرنے کے مضبوط امیدواروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
