کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری میں جائیداد کے تنازع پر بیٹوں کی جانب سے باپ کے لرزہ خیز قتل کا سنسنی خیز معمہ حل کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کے مطابق، 23 جون کو ہونے والی اس واردات کو مقتول کے بیٹوں نے شروع میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کی تھی۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مقتول محمد اقبال کا اپنا سگا بیٹا اعجاز جائیداد کے لیے والد کو راستے سے ہٹانا چاہتا تھا، جس کے لیے اس نے اپنے دوست شیراز کو 15 ہزار روپے نقد اور ایک آئی فون کے عوض قتل کی سپاری دی۔

پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے جبکہ دوسرے مفرور بیٹے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
