ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 972 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 67 ہزار 743 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 23 ڈالر کمی ہونے سے فی اونس قیمت 4 ہزار 65 ڈالر ہو گئی ہے۔
ملک میں چاندی کی قیمت میں 69 روپے کی کمی ہونے سے فی تولہ قیمت 6 ہزار 324 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 5 ہزار 421 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں آنے والی گراوٹ اور ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ہلچل ، تیل کی قیمتیں اچانک بڑھ گئیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی صورتحال اور بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحانات آئندہ دنوں میں بھی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
