واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برتھ رائٹ سٹیزن شپ (پیدائشی شہریت) برقرار رکھنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کانگریس سے فوری قانون سازی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کا پیدائشی شہریت کو برقراررکھنے کا فیصلہ امریکا کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کی تلافی صدر کی حمایت سے کانگریس میں قانون سازی کے ذریعے آسانی سے کی جا سکتی ہے۔
امریکی صدرنے زوردیا کہ کانگریس کو پیدائشی شہریت کے خاتمے سے متعلق قانون سازی پرآج ہی سے کام شروع کردینا چاہیے تاکہ امیگریشن نظام میں مطلوبہ اصلاحات لائی جا سکیں۔
امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، پیدائشی شہریت محدود کرنے کا حکم مسترد
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کے خلاف فیصلہ دیا تھا، جس کے تحت دوسرے ممالک سے آنے والے افراد کے امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کو خودکار امریکی شہریت سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
عدالتی فیصلے کے بعد ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ اس معاملے کو قانون سازی کے ذریعے دوبارہ آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
