مری کے عوام کے لیے خوشخبری سامنے آگئی ہے، جہاں جدید اور ماحول دوست گرین بسوں کی پہلی کھیپ مری پہنچ گئی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو جدید، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے منصوبے کے تحت گرین بس سروس کا دائرہ اب مری تک وسیع کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں اور سیاحوں دونوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کو بہتر اور معیاری ٹرانسپورٹ کی فراہمی ترجیح ہے،گرین بسوں کی ایک اور کھیپ جلد پہنچنے والی ہے۔
Next batch of Green Buses ready to be shipped to Pakistan 💚 pic.twitter.com/cMfKYY96L0
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 29, 2026
ذرائع کے مطابق گرین بسیں جدید سہولیات سے آراستہ ہیں، جن میں آرام دہ نشستیں، بہتر حفاظتی نظام، خصوصی افراد کے لیے آسان رسائی اور ماحول دوست ٹیکنالوجی شامل ہے۔ ان بسوں کے ذریعے نہ صرف سفری معیار بہتر ہوگا بلکہ ٹریفک کے دباؤ اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی لانے میں مدد ملے گی۔
مقامی شہریوں نے گرین بس سروس کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس منصوبے سے روزمرہ سفر مزید آسان، محفوظ اور کم خرچ ہوگا۔
چین سے بلوچستان کے لئے 21 گرین بسیں روانہ، کوئٹہ اور تربت میں چلائی جائیں گی
دوسری جانب سیاحتی صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ جدید ٹرانسپورٹ سروس مری آنے والے سیاحوں کے لیے بھی سہولت کا باعث بنے گی، جس سے سیاحت کے فروغ میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور صوبے کے مختلف شہروں میں جدید ٹرانسپورٹ نظام کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جائے گا تاکہ ہر شہری کو معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
