وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کاہنہ میں گھر کی چھت گرنے سے ٹیوشن پڑھنے والے بچوں کی ہلاکت کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیر تعلیم نے جاں بحق ہونے والی معصوم جانوں کے والدین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیوشن سنٹر گھر میں کھلا ہوا تھا، یہ سکول یا باقاعدہ اکیڈمی نہیں تھی۔
لاہور، کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گر گئی، 14 بچے جاں بحق، متعدد زخمی
ٹیچر ایک پسماندہ علاقے میں اپنے گھر میں محلے کے بچوں کو پڑھا رہی تھی،معصوم بچوں کی ہلاکت ناقابل تلافی نقصان ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کو محکمہ داخلہ کی جانب سے کاہنہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ ارسال کردی گئی،ابتدائی رپورٹ
کے مطابق واقعہ مالک مکان کی غفلت اور مکان کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا۔
واقعے میں مالک مکان کی بیٹی سمیت متعدد بچے ہلاک ہوئے،مالک مکان اور گھر میں کام کرنے والے مزدوروں کو حراست میں لے کر بیانات لیے جا رہے ہیں۔
بچوں کے والدین کی تکلیف الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی، عظمیٰ بخاری
واقعہ جان بوجھ کر کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے،جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کی درخواست پر پولیس قانونی کاروائی کرے گی ،وزیراعلی پنجاب نے واقعے پر کل اجلاس طلب کر لیا۔
