وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کاہنہ کاواقعہ انتہائی افسوسناک ہے،ہمیں احساس ہےکہ اس وقت بچوں کے والدین پر کیا گزر رہی ہوگی،بچوں کے والدین کی تکلیف الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بغیر رجسٹریشن اور بغیر بورڈ کے گھر میں ٹیوشن سینٹر قائم تھا،خستہ حال گھر میں قائم ٹیوشن سینٹر میں بچےپڑھتے تھے۔
جن بچوں سےکمائی کی جا رہی تھی، انہیں بوسیدہ چھت تلےبٹھایا گیا تھا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود واقعے کی نگرانی کر رہی ہیں، وزیراعلیٰ ہر لمحے کی رپورٹ لے رہی ہیں۔
بچوں کی تعداد سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے،کوشش ہےملبےتلےدبے بچوں کو جلد از جلد ریسکیو کیا جائے،واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی تھی۔
ریسکیوآپریشن میں بچوں کےتحفظ کیلئے مشینری استعمال نہیں کی جا رہی،ملبے تلے دبے بچوں کو مینول طریقے سے تلاش کیا جا رہا ہے۔
