فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 کے سنسنی خیز مقابلے میں مراکش نے نیدرلینڈز کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
مقررہ وقت اور اضافی وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔
فیفا ورلڈکپ ، آسٹریا 72 سال میں پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا، ایران ایونٹ سے باہر
شوٹ آؤٹ کے دوران مراکش نے ابتدائی پینلٹی ضائع کی، تاہم بعد ازاں شاندار کم بیک کرتے ہوئے 2-3 سے کامیابی اپنے نام کر لی۔
اس فتح کے ساتھ مراکش نے ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ نیدرلینڈز کا ٹورنامنٹ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا۔ مراکش کا اگلا مقابلہ کینیڈا سے ہو گا۔
