وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے ٹرین کرایوں میں کمی ممکن نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے،ریلوے کی زمین اور ٹرینیں آؤٹ سورس کی گئی ہیں،ریلوے نے 115 ارب روپے آمدن حاصل کی،تفصیلات آئندہ پریس کانفرنس میں دیں گے۔
پاکستان سے ایران ریلوے ٹریک کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے، حنیف عباسی
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے غلط اعدادوشمار ظاہر کیے،ایم ایل ون کا بھی افتتاح کیا جائے گا،ریلوے گارڈز اور ڈرائیورز کے لیے بہترین رہائش فراہم کی۔
2024-25 کے آخری 12 ماہ میں ریلوے کی کارکردگی بہتر رہی،آپریٹنگ لاگت 3 ارب 60 کروڑ روپے کم ہوئی،بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے افسران اور عملے کو جیل جانا ہوگا۔
عوام ایکسپریس کے چار ریکس کی ری فربشمنٹ مکمل ہو چکی ہے جبکہ جون 2027ء تک تمام ٹرینیں جدید انداز میں بحال کر دی جائیں گی۔
وزیرریلوے کا لاہور اسٹیشن کا اچانک دورہ، ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار
راولپنڈی ریلوے سٹیشن کے بیرونی حصے کو لاہور کی طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا جس کے لیے وسائل کا بندوبست کیا جا رہا ہے اور منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کی موجودگی میں ریلوے ٹریک کی تعمیر نہ ہو سکی تو یہ ان کی بدقسمتی ہوگی۔
