پاکستان اور اٹلی کے درمیان 20 ملین یورو کے رعایتی قرضے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے،سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور اطالوی سفیر نے معاہدے پر دستخط کر دیے۔
وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان کے زرعی شعبے میں تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم کو مضبوط بنایا جائے گا، جدید تربیتی پروگراموں سے کسانوں اور توسیعی عملے کی استعداد کار بڑھائی جائے گی۔
پروگرام کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ اور دیہی معاشی حالات بہتر بنانا ہے،باغبانی کی پیداوار، پراسیسنگ اور مارکیٹنگ کیلئے تربیتی مراکز قائم ہوں گے۔
کاسا۔1000 منصوبے میں پاکستان کو اہم اقتصادی کامیابی مل گئی، 27 ملین ڈالر سے زائد کی بچت
منصوبے کے تحت زیتون، پستہ، کھجور، چیری اور دیگر فصلوں پر توجہ دی جائے گی،جدید اطالوی زرعی مہارت اور پاکستان کی وسیع زرعی استعداد سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔
پروگرام کے دوران مجموعی طور پر 720 تربیتی کورسز منعقد ہوں گے،ان تربیتی کورسز سے 18ہزار398 افراد مستفید ہوں گے،منصوبے کے تحت زراعت کے شعبے کیلئے11 معیاری تربیتی نصاب تیار کیے جائیں گے۔
خطے میں علاقائی تعاون کے تناظر میں اقتصادی، ڈیجیٹل، عوامی رابطے کی اہمیت بڑھ چکی ہے، وزیراعظم
ملک بھر میں 12 ماڈل باغات اور نرسریاں قائم کی جائیں گی،موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ 8 ماحول دوست دیہات بنائے جائیں گے،منصوبے کے تحت 5 زرعی پراسیسنگ یونٹس اور 2 قومی مراکز قائم ہوں گے،سرگودھا میں کینو اور تربت میں کھجور کی پیداوار کیلئے قومی مراکز بنیں گے۔
