عالمی مارکیٹ میں پیر کے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کی توقعات قرار دی جا رہی ہے۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد کمی کے بعد 4,061.35 ڈالر فی اونس تک آ گئی جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 4,076.40 ڈالر فی اونس ہو گئے۔
رواں سال یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے جب سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق بلند شرح سود کی توقعات کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں، کیونکہ ایسے حالات میں سونا دیگر سرمایہ کاری کے مقابلے میں نسبتاً کم پرکشش ہو جاتا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا مزید سستا ، قیمت 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اب امریکا کے آئندہ روزگار کے اعداد و شمار پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، کیونکہ ان سے امریکی مرکزی بینک کی آئندہ مانیٹری پالیسی کے بارے میں اہم اشارے مل سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر مستقبل میں مہنگائی میں کمی، امریکی ڈالر کی کمزوری اور عالمی معاشی حالات میں بہتری آتی ہے تو سونے کی قیمت دوبارہ بلند سطح پر جا سکتی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال، عالمی تجارتی کشیدگی، مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری اور امریکی مانیٹری پالیسی آئندہ چند ہفتوں میں سونے کی قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گے۔
