گھر کے شیر باہر ڈھیر،ورلڈ چیمپئن بھارت کوعبرتناک شکست کا سامنا، آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔

بیلفاسٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس بھارت نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آئرلینڈ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے ۔ہیری ٹیکٹر 53 اور بن کالٹز 37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
بھارت کی جانب سے پرنس یادیو نے 3،ارشدیپ سنگھ اور شیوم دوبے نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں ۔

جواب میں بھارت کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز پر ہمت ہار گئی ، اور یوں یہ سنسنی خیز میچ آئرلینڈ نے جیت کر سیریز بھی اپنے نام کرلی۔
بھارت کی جانب سے تلک ورما 55 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ، شیوم دوبے نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

یاد رہے بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
