ریاض: سعودی عرب میں آئل کمپنی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں 14 سعودی باشندے جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئل کمپنی آرامکو ہیلی کاپٹر گرنے کا حادثہ سعودی عرب کے مشرقی ساحل راس تنورہ کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو اور متعلقہ حکام نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لیں۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، جبکہ تاحال حادثے کی ممکنہ وجہ کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔
BREAKING: A Saudi Aramco helicopter has crashed in Ras Tanura, killing 14 people, the state news agency reports.
🔴 More on https://t.co/hGzrK2N8WC pic.twitter.com/EvJMTEVlQj
— Al Jazeera Breaking News (@AJENews) June 28, 2026
واضح رہے کہ سعودی آرامکو نے تقریباً 4 ماہ کے وقفے کے بعد گزشتہ جمعہ کو راس تنورہ ٹرمینل سے خام تیل کی لوڈنگ دوبارہ شروع کی تھی۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان عبوری جنگ بندی معاہدے کے بعد خطے کے تیل پیدا کرنے والے ممالک نے خام تیل اور گیس کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کر دیا ہے۔
یہ اقدامات جنگ بندی کے عبوری معاہدے سے قبل خطے سے توانائی کی ترسیل تیز کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیئے جا رہے ہیں۔
