اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے مختلف اراکینِ قومی اسمبلی اور سیاسی شخصیات نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں ملکی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں عالم داد لالیکا، ارم حامد، شیخ آفتاب احمد اور محمد خان ڈاہا شامل تھے۔ علاوہ ازیں اراکینِ قومی اسمبلی انوار الحق، شہباز بابر، شمشیر مزاری اور دانیال احمد نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقاتوں میں قومی اور علاقائی امور کے علاوہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کیلئے 100 میگا واٹ شمسی بجلی منصوبے کے اخراجات اٹھائے گی، وزیراعظم
اراکینِ اسمبلی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے عوام دوست بجٹ کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اراکین نے عالمی سطح پر پاکستان کے مؤثر سفارتی کردار اور حالیہ کامیابیوں کو بھی سراہا اور وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ملاقاتوں کے دوران وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
