برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ عہدے سے استعفی دیتے ہوئے وہ آبدیدہ ہو گئے۔
ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر پریس بریفنگ کے دوران برطانوی وزیراعظم نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ان کا کہنا تھا کہ بار بار یہ بتایا گیا ہماری پارٹی کمزور ہو گئی اور ختم ہو گئی، میں پارٹی کی خواہش پر پارٹی لیڈرشپ سے مستعفی ہوتا ہوں۔
BREAKING: Keir Starmer to resign as Prime Minister of the U.K. pic.twitter.com/lNXc5MFq7Y
— Noteworthy News (@newsnoteworthy) June 22, 2026
انہوں نے کہا کہ آج صبح کنگ چارلس سے گفتگو کی، قیادت کے انتخابی عمل کی تکمیل تک میں اپنے عہدے پر برقرار رہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود میری ترجیح رہی، 6 سال پہلے لیبر پارٹی کی قیادت سنبھالی جب پارٹی دیوالیہ ہو چکی تھی، ہم نے اپنی پارٹی اور قومی معیشت کو بحال کیا ،میں نے معیشت کو 2سال میں مضبوط کیا ، تبدیلیاں راتوں رات نہیں آتیں، وقت درکار ہوتا ہے۔
آنے والے وزیراعظم کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا، اقتدارکی منظم اور ہموار منتقلی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ وزارت عظمیٰ کا حلف لینا میری زندگی کا اہم لمحہ تھا۔ میں نے ہمیشہ برطانیہ کیلئے کام کیا۔
واضح رہے کہ کیئر اسٹارمر نے 2024 کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔
برطانوی وزیر اعظم نے ایپسٹین کیس کے متاثرین سے معافی مانگ لی
برطانیہ میں لیبر پارٹی 4 جولائی 2024 کو دوبارہ برسرِاقتدار آئی، لیبر پارٹی نے عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی، 2024 میں لیبر پارٹی کی کامیابی سے 14 سال سے جاری کنزرویٹو پارٹی کے اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا۔
واضح رہے ایک دہائی کے دوران برطانیہ کے چھٹے وزیراعظم مستعفی ہوئے ہیں۔
