برگن اسٹاک: قطر کی وزارت خارجہ نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا ایران مذاکرات پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔ جبکہ میزبان ملک سوئٹزرلینڈ ہے۔
قطر وزارت خارجہ کے مطابق امید ہے یہ ملاقاتیں ایک ایسے جامع اور مستقل معاہدے کا باعث بنیں گی جو مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات کو شامل کرے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذاکرات کا مقصد فریقین کے درمیان اعتماد سازی اور خطے میں کشیدگی میں کمی لانا ہے۔ جبکہ آئندہ پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
قطری وزیر اعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا شکریہ۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ہال میں پہنچنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں معاملات بہترین طریقے سے آگے بڑھے۔ آج ہم ایسا مستقبل دیکھ رہے ہیں جہاں امن ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین سپہ سالار ہیں۔ اور پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ہماری ترجیح ہے۔ اور ہم مستقبل کے لیے مزید بہتر کام کرنا چاہتے ہیں۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ ٹرمپ نے ہمیں متعدد مسائل کا سفارتی حل تلاش کرنے کا اختیار دیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم مشرق وسطیٰ میں تعلقات کو مستقل طور پر تبدیل کر سکتے ہیں۔ ہم سفارت کاری کے ذریعے مل کر کام کرنا اور مشرق وسطیٰ کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے ایرانی وفد کی ملاقات
انہوں نے کہا کہ امن کے لیے ایران کے مثبت کردار کے خواہاں ہیں۔ اور م نے چند دنوں کے دوران کافی پیشرفت دیکھی ہے۔ اگر آپ لبنان دیکھیں تو گزشتہ 2،3 ہفتوں کے مقابلے میں مثبت پیشرفت ہوئی۔ اور ہم نے گزشتہ چند گھنٹوں میں بہت بڑی پیشرفت کی ہے۔ لبنان جیسی جنگ بندی میں ہمیشہ تھوڑی گڑبڑ ہوتی ہے۔
