اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتوں میں ٹیکس وصولی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق موجودہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 29 فیصد ٹیکس شامل ہے۔ ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 88 روپے 7 پیسے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 32 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 66 روپے 25 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 91 روپے 15 پیسے ٹیکس شامل ہیں۔ جن میں 15 روپے 68 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 72 روپے 97 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے اپنی معاشی سمت واضح کردی، ٹیکس نیٹ کی وسعت پر پوری توجہ دی جارہی ہے، وزیرخزانہ
واضح رہے کہ حکومت نے دو روز قبل پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے 28 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
