محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور جنوب مشرقی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی سندھ اور پوٹھوہار ریجن میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش،اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پوٹھوہار کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شدید بارش کی صورت میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
موسم کی تازہ ترین صورتحال pic.twitter.com/oXRwifkuPh
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) September 15, 2026
محکمہ موسمیات نے ملک میں 15 سے 17 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی ہے، بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ وسطی اور جنوبی پنجاب کے بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں بھی بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، کراچی میں بادل برسنے کی توقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
Weekly Weather Outlook September (15 – 21), 2026.#PMD #weatherupdate #Rain #hotweather #Islamabad #punjab #Sindh #Balochistan #kpk #kashmir #gilgitbaltistan #StaySafe pic.twitter.com/pv6BAOKTT3
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) September 15, 2026
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے دوران تیز ہواؤں اور آندھی کے باعث کمزور تعمیرات، بجلی کے کھمبوں اور درختوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ شدید بارش والے علاقوں میں شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔



