دوحہ: دنیا کی معروف ایئرلائن قطر ایئرویز نے 2026 کے لیے اپنے پائلٹس کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔ جن کے مطابق کمپنی بدستور خطے میں سب سے زیادہ پرکشش ایوی ایشن ایمپلائرز میں شامل ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر ایئرویز کے فرسٹ آفیسرز کی سالانہ تنخواہ تقریباً 3 لاکھ 60 ہزار قطری ریال سے 6 لاکھ 60 ہزار قطری ریال (تقریباً 99 ہزار سے ایک لاکھ 81 ہزار امریکی ڈالر) کے درمیان ہے۔ جو تجربے، طیارے کی نوعیت اور فلائنگ آورز پر منحصر ہے۔
اسی طرح کپتان پائلٹس کی سالانہ آمدن 9 لاکھ سے 16 لاکھ قطری ریال (تقریباً 2 لاکھ 47 ہزار سے 4 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر) تک پہنچ سکتی ہے۔ جبکہ طویل دورانیے کی پروازیں اور بڑے طیارے چلانے والے کپتان زیادہ آمدن حاصل کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پائلٹس کو ٹیکس فری تنخواہ، رہائش یا ہاؤسنگ الاؤنس، ٹرانسپورٹ سہولت، میڈیکل انشورنس اور بین الاقوامی لی اوور الاؤنسز بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طیاروں میں ٹیک آف اور لینڈنگ سے قبل کیبن لائٹس کیوں مدھم کی جاتی ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی
قطر ایئرویز کا کہنا ہے کہ اس کا جدید بیڑے اور عالمی نیٹ ورک پائلٹس کو کیریئر میں ترقی کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔ جس میں سینئر فرسٹ آفیسر اور کپتان کے عہدے تک ترقی شامل ہے۔
