انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹر جوئے روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کر کے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔ جوئے روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے اور انگلینڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
انگلینڈ کے بیٹر جوئے روٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کیے۔ انہوں نے اس سنگ میل کے ساتھ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جن کے ٹیسٹ کیریئر میں 13 ہزار 378 رنز ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے۔ جنہوں نے 15 ہزار 921 رنز بنائے۔ جوئے روٹ اب اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کے نئے سنٹرل کنٹریکٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں، کھلاڑیوں کی تنخواہوں اور میچ فیس میں نمایاں اضافہ
ماہرین کرکٹ کے مطابق جوئے روٹ کی مستقل مزاجی اور مختلف کنڈیشنز میں شاندار کارکردگی نے انہیں جدید دور کے بہترین ٹیسٹ بیٹرز میں شامل کر دیا ہے۔ اور اگر وہ یہی فارم برقرار رکھتے ہیں تو سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈ کے قریب پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
