پی ایس ایل 11 کی مقبول ترین فرنچائز پشاورزلمی نے میدان کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے سیزن کی سب سے زیادہ انٹرٹیننگ ٹیم کا اعزاز حاصل کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹوں پر مشتمل پی ایس ایل فین پول میں پشاور زلمی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے، جس کے بعد اسے سیزن کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اور انٹرٹیننگ ٹیم قرار دیا گیا۔
پی سی بی نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیاں کر دیں
اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایل 11 کے دوران پشاور زلمی کے مواد (کانٹینٹ) کو 952.6 ملین ویوز حاصل ہوئے، جبکہ فرنچائز کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر 1.98 بلین امپریشنز ریکارڈ کیے گئے۔
اسی عرصے میں پشاور زلمی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 12 لاکھ 38 ہزار نئے فالوورز کا اضافہ ہوا، جبکہ ٹیم نے مختلف پلیٹ فارمز پر 4,500 سے زائد ڈیجیٹل پوسٹس شیئر کیں۔
رپورٹ کے مطابق فین انگیجمنٹ، ڈیجیٹل رسائی اور آن لائن مقبولیت کے شعبوں میں پشاور زلمی نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، پی سی بی سعودی عرب میں کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرے گا
چیئرمین جاوید آفریدی نے اس کامیابی کو زلمی فینز کی محبت، اعتماد اور مسلسل حمایت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز شائقین کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
پشاور زلمی اس وقت پاکستان کی مقبول ترین، متحرک اور بااثر اسپورٹس فرنچائزز میں شمار کی جاتی ہے۔
