پاکستان کرکٹ بورڈ سعودی عرب میں کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرے گا۔
کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے بعد جدہ بھی مستقبل میں پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی میزبانی کر سکے گا۔
اس بارے میں ابتدائی طور پر گورننگ بورڈ سے منظوری لی جا چکی ہے البتہ ابھی مزید معاملات پر غور اور حتمی معاہدہ ہونا باقی ہے۔
پی سی بی سعودی عرب میں بھی کھیل کو فروغ دینا چاہتا ہے جبکہ سعودی حکومت بھی اپنے ملک میں اسپورٹس سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ جدہ میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کے لیے گزشتہ دنوں بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ اس حوالے سے اظہار دلچسپی کی منظوری لی گئی تھی۔
پی ایس ایل پلے آف کی دوڑ تیز، 6 ٹیمیں آخری مرحلے میں ٹکرانے کو تیار
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اسٹیڈیم کی جگہ منتخب کرنے کے لیے مختلف مقامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، یہ معاملہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ حکام سے مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں معاہدہ ہو جائے گا، جس کے بعد اس پر باقاعدہ کام شروع ہو گا۔
