پشاورکسٹمزنے 2ہفتوں میں بڑی کارروائیاں کرکے 21کروڑ90لاکھ کااسمگل شدہ سامان اورگاڑیاں ضبط کرلیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دو ہفتوں کےدوران 15کروڑ15لاکھ روپےمالیت کااسمگل شدہ سامان قبضےمیں لےلیاگیا،6کروڑ 75لاکھ روپےمالیت کی 17نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔
پاکستان کسٹمز نے اے آئی پر مبنی نیا سسٹم متعارف کرادیا
پشاورکسٹمزنےکارروائی کرتےہوئے47ہزار150 لیٹراسمگل شدہ پیٹرول برآمدکرلیا،کارروائی کےدوران 5ہزار987کلوگرام غیر ملکی کپڑا ضبط کر لیا گیا۔
2ہزار 720کلوگرام غیر ملکی بلیک ٹی اور ایک ہائی ایس وین بھی قبضےمیں لےلی گئی،کارروائی کےدوران 47ہزار150لیٹراسمگل شدہ پٹرول آئل کنٹینرزسمیت ضبط کرلیاگیا۔
پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 19 کے 2 اور گریڈ 20 کے 8 افسران کے تقرر و تبادلے
ایک اورکارروائی میں 1150کلوگرام چائنا سالٹ، 675کلوگرام چھالیہ اورہینو ٹرک ضبط کرلیاگیا۔
