بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت درخواستوں پر آرڈر جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے وکالت نامے 7 روز میں دستخط کروا کے دینے کا حکم دیا،عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو 7 روز میں عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے کا حکم بھی دیا۔
بانی پی ٹی آئی کو رات کی تاریکی میں خفیہ طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، شفیع جان
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا،ڈویژن بنچ نے توہین عدالت کی درخواستوں پر اعتراضات دور کر کے نمبر لگانے کا حکم دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس سے کسی کا عدالت میں موجود نہ ہونا افسوس ناک ہے،اگر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو قانون کے مطابق سخت کارروائی ہو گی۔
