وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران امریکا معاہدےکے اگلے مرحلے کو کامیابی سے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ISLAMABAD: 19 june 2026.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif held a telephone conversation with His Royal Highness Crown Prince Mohammed bin Salman bin Abdulaziz Al Saud, of the Kingdom of Saudi Arabia, this evening.
During their warm and cordial conversation, the Prime… pic.twitter.com/Y5IPdhXSuQ
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) June 19, 2026
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،وزیراعظم نے تاریخی اسلام آباد امن معاہدے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کومبارکباد پیش کی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا بحرین کے بادشاہ سے ٹیلیفونک رابطہ، حملوں کی مذمت
وزیراعظم نے پاکستان کی امن کی کوششوں کی مستقل حمایت پر ولی عہد سے تشکر کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی بھرپور حمایت سے ہی ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ طے پایا۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد نے بھی امن معاہدے پر وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد دی ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کی وجہ سے امن معاہدے پر دستخط ہوئے،دونوں رہنمائوں نے مذاکرات کے اگلے مرحلے میں باقی مسائل کوبات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا۔
پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہیگا، وزیراعظم کی محمد بن سلمان کو یقین دہانی
وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ، انہوں نےخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکیلئےنیک تمناؤں کاپیغام پہنچایا۔
وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد نے آئندہ دنوں میں قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
