العربیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان آج آن لائن میٹنگ میں امن معاہدے پر دستخط ہوں گے۔
العربیہ کے مطابق اس اہم آن لائن ملاقات میں پاکستان اور قطر بھی شریک ہوں گے، مفاہمتی یادداشت پر دستخط اسی آن لائن اجلاس کے دوران کیے جائیں گے۔
العربیہ کے مطابق ملاقات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف شریک ہونگے۔
معاہدہ ہوگیا،ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے کا اعلان
العربیہ نے بتایا کہ کہ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول کر آمدورفت پرعائد فیس ختم کر دی جائے گی، معاہدے پر دستخط کے بعد ایرانی بندرگاہوں پر عائد پابندیاں بھی ختم ہو جائیں گی۔
واضح رہے اس سے قبل ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب نے صدر ٹرمپ کے معاہدے پر دستخط کے دعوے کومسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی مذاکرات کار واضح کر چکے ہیں کہ اتوار کے روز کسی قسم کے معاہدے پر دستخط کا امکان موجود نہیں۔
