جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست


نئی دہلی: عالمی جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے اہم کامیابی حاصل کرلی اور بھارت کو شکست دے کرایونٹ سے باہر کر دیا۔

چیمپیئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان نے میزبان ٹیم بھارت کو 1-2 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت ایونٹ سے ہی باہر ہوگیا جب کہ پاکستان چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ  میں پہنچ گیاہے، پاکستانی ٹیم میں عباس زیب، عذیر رشید، حارث قاسم  اور فرحان ہاشمی شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم جمعہ کو کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے خلاف مدمقابل ہو گی، عالمی جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ بھارت کے شہر چنائی میں 18 جولائی کو شروع  ہوئی تھی جس کا فائنل 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں شرکت کرنے کے لیے 16 جولائی کو بھارت پہنچی تھی۔


متعلقہ خبریں