اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق گردش کرنے والی جعلی خبر پر ہنستے ہوئے دلچسپ ردعمل دیا۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گزشتہ روز کرکٹر اعظم خان کی اچانک موت سے متعلق ایک من گھڑت خبر تیزی سے پھیل گئی، جس پر صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا گیا۔
جعلی خبر کے جواب میں اعظم خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ دوستوں کے ساتھ بیٹھے اس افواہ پر ہنستے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں اعظم خان نے طنزیہ انداز میں اپنی موت کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’اچھا کھلاڑی تھا، بیچارہ کل پاکستان کے لیے کھیلنے والا تھا مگر مر گیا۔‘‘
Pakistani wicketkeeper-batter Azam Khan has reacted sarcastically after a fake report claiming that he had died began circulating on social media. #NewsPMC #AzamKhan #PakistanCricket #CricketNews #FakeNews #SocialMedia #WicketkeeperBatter #ViralVideo pic.twitter.com/gVXmHaTKJx
— News PMC (@newspmc_pk) September 29, 2026
اعظم خان کا بین الاقوامی کیریئر
28 سالہ جارح مزاج بیٹر نے پاکستان کی جانب سے آخری مرتبہ 6 جون 2024 کو امریکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں شرکت کی تھی۔
اعظم خان اب تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے 88 رنز اسکور کیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کا رجحان
حالیہ عرصے میں سوشل میڈیا پر معروف شخصیات کی موت یا حادثات سے متعلق جعلی خبریں تیزی سے پھیلنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال اور فوری شہرت حاصل کرنے کی کوششوں کے باعث ایسی من گھڑت معلومات صارفین میں تیزی سے گردش کرتی ہیں، جس پر شائقین اور مبصرین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔



