لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نجی اسکیموں میں فائلوں کی خریدوفروخت ختم کرنےکافیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اےطاہرفاروق کی زیرصدارت ہاؤسنگ اسکیموں کےنمائندگان کا اجلاس ہوا،اجلاس میں نجی اسکیموں میں فائلوں کی خریدوفروخت ختم کرنےکافیصلہ کیا گیا۔
یکم جولائی سےایل ڈی اےکی حدود میں فائلوں کی خرید وفروخت مکمل بندکردی جائےگی،ہاؤسنگ اسکیمیں 30 جون تک ریکارڈ پلرا کے سافٹ ویئر پر منتقل کرنے کی پابند ہوں گی۔
پلاٹوں کی خریدوفروخت صرف پلراکےپراپرٹی سرٹیفکیٹ پرکی جائےگی،طاہر فاروق کا کہنا تھا کہ شہریوں کی آگاہی کےلیےباقاعدہ مہم چلائی جائےگی۔
وفاقی آئینی عدالت نے رہائشی پلاٹوں کی کمرشل کیٹیگری میں تبدیلی پر عائد پابندی ختم کر دی
نجی اسکیمیں ڈیجیٹل پورٹل سےگرین سرٹیفکیٹ اوررجسٹری خودجاری کرسکیں گی،پراپرٹی سرٹیفکیٹ پرکیوآرکوڈآویزاں ہوگا جس سےمعلومات ایک کلک پر مل سکیں گی۔
