جی بی الیکشن سے پہلے پیپلز پارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی جہاں آزاد امیدوار سنان احمد اور ق لیگ کی امیدوارخوش نورنے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سنان احمد نے ملاقات کی،اس موقع پر گلگت بلتستان میں پی پی پی کے صدر امجد ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
گلگت بلتستان سے بھاری مینڈیٹ چاہئے تاکہ آپ کے حقوق حاصل کرسکیں،بلاول بھٹو
سنان احمد نے ناصر حسین راکی کے ہمراہ جی بی ایل اے تھری سے بطور آزاد امیدوار پی پی پی کے حق میں دستبردار ہوکر پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،سنان احمد کے ہمراہ اقبال ولی، سردار احمد، شاہ رئیس، ساجد خان، سعید الرحمان اور حبیب اللہ نے بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سنان احمد کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، آصفہ بھٹو
علاوہ ازیں ہنزہ سے ق لیگ کی امیدوار خوش نور کی رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضی ٰسے ملاقات ہوئی ، مسلم لیگ ق کی امیدوار خوش نور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی ٰنے خوش نور کو پارٹی پرچم پہنایا۔
