چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور گلگت بلتستان کے عوام کانسلوں سے ساتھ ہے، پچھلے الیکشن میں پورے گلگت بلتستان کادورہ کیا،ہم نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے،پیپلزپارٹی سے 9سیٹیں چھینی گئی تھیں،اس الیکشن میں آپ سے کوئی سیٹ نہیں چھین سکے گا۔

غذر کی تحصیل گاہکوچ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غذر کی تینوں سیٹوں پر پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کرے گی،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیربھٹوکامشن ہم مل کرمکمل کرینگے۔
صدر زرداری نے گلگت بلتستان کو شناخت اور اسمبلی دی،انہوں نے گلگت بلتستان کو گورنر اور وزیراعلیٰ کے عہدے دیئے ، اب ہم نے گلگت بلتستان کیلئے مزید حقوق حاصل کرنے ہیں ،گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دلوائیں گے۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو آئین دیا، میں اور آپ مل کر اب گلگت بلتستان کو آئین دلوائیں گے، مجھے گلگت بلتستان سے بھاری مینڈیٹ چاہئے تاکہ آپ کے حقوق حاصل کرسکیں،گلگت بلتستان کے عوام کوحق ملکیت دلوائیں گے۔
مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، آصفہ بھٹو
ہم زبان کے پکے ہیں ،وعدہ پورا کرکے دکھاتے ہیں،گلگت بلتستان سے مینڈیٹ چاہئے تاکہ اسلام آباد میں جی بی کیلئے آوازاٹھاسکوں ،ہم نے حق ملکیت کی قانون سازی منظور کرانی ہے،دوسرے صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کو بھی حقوق دلوائیں گے۔
سندھ میں دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا ہے،ہم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے گھر بنائے،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے ،بےنظیر بھٹو نے نوجوانوں کو تاریخی نوکریاں دیں۔
بے نظیر بھٹو نے کہا اگر نوکریاں دیناجرم ہے تو یہ جرم میں باربارکروں گی،باقی ملک کو اندازہ ہی نہیں گلگت بلتستان کے عوام کس مشکلات میں رہتے ہیں،گلگت سے پیپلزپارٹی کی حکومت جانے کے بعد کسی نے نوکریاں نہیں دیں۔

دوسری جماعتیں لوگوں کو نوکریاں دینے کی بجائے بیروزگار کرتی ہیں،پیپلزپارٹی نوجوانوں کومیرٹ کی بنیاد پر روزگار دے گی،گلگت بلتستان پاکستان کا سب سے پڑھالکھا علاقہ ہے،پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو اپنے وعدوں پر عمل کرتی ہے،دوسری جماعتوں کاکوئی نظریہ نہیں۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پیپلزپارٹی کی بڑی کامیابی ہے،ملک کے غریب عوام کو اس پروگرام سے سہارامل رہا ہے،گلگت بلتستان کے مستحق خاندانوں کی بی آئی ایس پی کے ذریعے بھی مدد کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں دل کے امراض کا مفت علاج کیاجاتا ہے ،پہلے کڈنی کے علاج کیلئے بھارت جانا پڑتاتھا، اب خیرپور میں ہورہا ہے ،سندھ میں کینسر،دل اور کڈنی کامفت علاج ہوتا ہے ،عالمی سطح کے اسپتال گلگت بلتستان میں بھی بنائیں گے۔
تھرپارکر کے کوئلے سےپاکستان میں سب سے سستی بجلی پیدا ہوتی ہے،گلگت بلتستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بجلی کے منصوبے لگائیں گے ،گلگت بلتستان سے 50ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکرکے اسلام آباد کو بیچیں گے۔

پورے پاکستان میں ترقیاتی کام صدر زرداری کی وجہ سے ہوئے،صدر زرداری نے ملک کو 18ویں ترمیم اور سی پیک کاتحفہ دیا،ضلع غذر کوسیاحتی حب بنائیں گے ،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت یہاں منصوبے لائیں گے۔
گلگت بلتستان کے عوام کو حق ملکیت اور حق روزگار دلائیں گے،جولوگ پنجاب کے حقوق کاسودا کرتے ہیں وہ آپ کے حقوق کاکیسے دفاع کرینگے،جیالاوزیراعلیٰ چاہتاہوں تاکہ جیالوں کی خدمت کرسکوں،7جون کو گلگت بلتستان میں تیروں کی بارش ہوگی،ہم سارے مل کر جشن منائیں گے۔
