خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کاگلگت بلتستان سے دل کارشتہ ہے،پیپلزپارٹی آپ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی،ہم مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔
گلگت بلتستان کے ضلع نگر کی تحصیل گلمیت میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیربھٹو نے جمہوریت کیلئے جان قربان کی،شہید بے نظیربھٹو نے ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا۔
7 جون کو صرف تیر چلے گا، کامیابی کے بعد گلگت بلتستان میں ہاؤسنگ منصوبہ شروع کریں گے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو سیاست کی نہیں آپ کے مستقبل کی بات کرتے ہیں،بلاول بھٹو سمجھتے ہیں گلگت بلتستان پاکستان کافخر ہے،نوجوان اچھی تعلیم اور روزگار کے مواقع چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
پیپلزپاٹی سیاست کو عوام کی امانت سمجھتی ہے،ہماری سیاست کامقصد حکومت حاصل کرنا نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے،نوجوان گلگت بلتستان میں ہی اپنا مستقبل بناناچاہتے ہیں۔
کبھی نہ فارم 47 کے ذریعے حکومت مانگی اور نہ کبھی کہا کہ ہمیں سلیکٹ کرو، بلاول بھٹو
پیپلزپارٹی نفرت کی سیاست پر یقینی نہیں رکھتی ،ہم لوگوں کو تقسیم کرنا نہیں جوڑنا چاہتے ہیں،پیپلزپارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں ہر بچے کو تعلیم کے مواقع میسر ہوں،بلاول بھٹو کی ترجیح عوام ہے۔
