امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کیے بغیر بھی افزودہ یورینیم حاصل کیا جا سکتا ہے، ایران کی جانب سے امریکی فوج پر حملہ جنگ کے دوبارہ آغاز کا جواز بن سکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل کے تحت ایران نیو کلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکے گا، ایران کے ساتھ معاہدے کی صورت میں آبنائے ہرمز فوری کھول دی جائے گی۔
امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور
انہوں نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات نہیں کرنا چاہتا، ڈیل کی صورت میں سپریم لیڈر سے ملاقات ممکن ہے، آپ جلد جان جائیں گے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہے کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امن قائم ہونا لبنان کیلئے اچھا ہو گا، حزب اللہ سے لبنان کی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔
