کوئٹہ شہر میں بعض سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل فون انٹرنیٹ سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔
معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، یہ اقدام بھی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں ایک ہفتے تک انٹرنیٹ سروس سست رہنے کا امکان
معاون برائے محکمہ داخلہ نے یقین دہانی کروائی کہ حالات معمول پر آتے ہی موبائل فون انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں ،اور درست معلومات کے لیے سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیٹا سروس سیکیورٹی خدشات کی بناء پر معطل کی گئی۔
