پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ایرواسپیس فورس نے ایک ایسے فضائی اڈے (ایئر بیس) کو نشانہ بنایا ہے، جسے مبینہ طور پر امریکہ نے جزیرہ سیریک پر ایک ٹیلی کام ٹاور پر حملے کے لیے استعمال کیا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے رائٹرز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے سرکاری بیان میں اس فضائی اڈے کے عین محلِ وقوع (لوکیشن) کی وضاحت نہیں کی، تاہم یہ کارروائی دونوں ممالک کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کی گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے یہ جوابی کارروائی ہرمزگان صوبے کے جزیرہ سیریک پر امریکی حملے کے چند گھنٹوں بعد عمل میں لائی گئی اور اس آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے یہ انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے کہ اگر اس قسم کی جارحیت دوبارہ دہرائی گئی تو اس کا مزید سخت جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی حساس ہے اور کویت کی جانب سے بھی اپنی فضائی حدود میں میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
