اسلام آباد: قطر نے پاکستان کی امن کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ امیر قطر رواں سال کے اختتام پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
گفتگو کے دوران امیر قطر نے پاکستان کی امن کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں استحکام اور مذاکراتی عمل کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے امن کے قیام کے لیے قطر کی غیر متزلزل حمایت اور تعمیری کردار پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کاوشوں اور قطر سمیت برادر ممالک کی حمایت سے اہم سفارتی پیش رفت ممکن ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے برگن اسٹاک میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات کے پہلے دور پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے مثبت پیش رفت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
گفتگو میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ مذاکراتی عمل کو تخریبی عناصر اور منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ تاکہ خطے میں امن و استحکام کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔
ISLAMABAD: 24 June 2026.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif received a telephone call from His Highness Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, Amir of the State of Qatar, this afternoon.
During their most warm and cordial conversation, His Highness the Amir congratulated the… pic.twitter.com/hoNiVHtGRm
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) June 24, 2026
اس موقع پر امیر قطر نے راس لفان حادثے میں ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، جس پر وزیراعظم نے ان کی ہمدردی اور اظہار افسوس پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی پس پردہ سفارت کاری سے امریکا ایران معاہدہ ممکن ہوا، اسحاق ڈار
وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ جبکہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
