راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی۔
قومی کرکٹ ٹیم نے آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا ہزارواں ون ڈے میچ کھیل رہی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف یادگار میچ پر آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے پاکستانی کپتان کو سوینئر پیش کیا۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اس تاریخی موقع پر پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معروف سپورٹر “چاچا کرکٹ” نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
واضح رہے انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والوں میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔
