اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک چلانے کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اور ہم سب کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ 1973 کے آئین کے تحت کام کیا ہے۔ بھٹو کی وراثت کو آگے لے کر جائیں گے۔
بھارت سے جنگ پر انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو بدترین شکست دی اور پاکستان نے بھارت کے 8 طیارے مار گرائے۔ اسلام آباد میں ہمارے گھر پر کوئی ڈرون نہیں گرا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ اور یہ ملک کی بات ہے، ملک چلانا اصل مسئلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پائیدار اور بلند شرح نمو کی راہ پر گامزن ہے، اسحاق ڈار
انہوں نے کہا کہ لوگ سوال کرتے ہیں اپ کو مسائل کا کیسے پتہ چلتا ہے۔ تو میں لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پی ایچ ڈی 3 سال میں ہوتی ہے مگر میں نے 14 سال پی ایچ ڈی کی۔
