واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس معاہدے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران معاہدے کے لیے بے تاب ہے۔ اور ایران کے ساتھ ڈیل تاحال فائنل نہیں ہوئی۔ لیکن ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس معاہدے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ اور ایران کے پاس اب کوئی بڑی لیڈرشپ بھی نہیں رہی۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی ایران اور امریکا کشیدگی میں کمی کیلئے مسلسل کوششیں، مذاکرات واحد حل قرار
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم فی الحال ایرانی پیشکش سے مطمئن نہیں ہیں۔
