اسلام آباد: جڑواں شہروں میں کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے باعث اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔
ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق مختلف اوقات میں کلب روڈ، مری روڈ، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر عارضی ٹریفک ڈائیورشنز نافذ کی جائیں گی۔ جس کے باعث متعلقہ شاہراہوں پر ٹریفک کی معمول کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر کے لیے گھر سے نکلتے وقت 20 سے 25 منٹ اضافی وقت رکھیں۔ اور ڈائیورشنز کے دوران متبادل راستے یا سروس روڈز کا استعمال کریں۔
ترجمان کے مطابق شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کے بہتر بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف مقامات پر اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ چینل، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ایف ایم 92.4 سے بھی معلومات حاصل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پائیدار اور بلند شرح نمو کی راہ پر گامزن ہے، اسحاق ڈار
یاد رہے کہ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ جس کے باعث جڑواں شہروں میں ٹریفک دباؤ بڑھنے کی توقع ہے۔
