اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کی عسکری قیادت کو ٹیلیفون کر کے مبارکباد دی اور مسلح افواج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے قومی سلامتی کے لیے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا۔
اسی طرح وزیر اعظم نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف سے بھی رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے جو عید کے موقع پر بھی وطن کے دفاع کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، وزیر اعظم
دوسری جانب چیف آف ڈیفنس فورسز اور تینوں سروسز چیفس نے وزیر اعظم کا عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔
