وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں آغا خان یونیورسٹی کی خدمات کو سراہتے ہیں ،گلگت بلتستان اور چترال میں اے کے ڈی این کا کردار مؤثر ہے۔
پرنس رحیم آغا خان کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ آپ کا دوسرا گھر رہے گا، وزیراعظم نے اسلام آباد مذاکرات کیلئے سرینا ہوٹل بلا معاوضہ فراہم کرنے پر پرنس رحیم آغا خان کا شکریہ ادا کیا۔
پرنس رحیم الحسینی آغا خان کا پاکستان کا پہلا دورہ، صدر زرداری سے ملاقات
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے درمیان شراکت داری برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اے کے ڈی این قابلِ اعتماد شراکت دار ہے۔
وزیراعظم نے پرنس کریم آغا خان کی 7 دہائیوں پر محیط پاکستان سے وابستگی اور انسانی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور
آغا خان کی خدمات کے اعتراف میں پاکستان پوسٹ کی جانب سے جاری کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ پیش کیا۔
