سونا سستا ہونے کے بعد ایک بار پھر مہنگا ہو گیا۔
گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 5 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی تھی، آج سونے کی قیمت دوبارہ بڑھ گئی ہے۔
سونے کے فی تولہ نرخ میں 4100 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 3515 روپے کا اضافہ ہونے سے نرخ 4 لاکھ 22 ہزار 206 روپے کی سطح پر آ گئے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 41 ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 4701 ڈالر ہو گئی ہے۔
تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
ملک میں چاندی کے نرخ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ،فی تولہ چاندی 395 روپے مہنگی ہونے سے 8908روپے تولہ ہوگئی ہے۔
