پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر پی اے سی کافیصلہ پاکستان کی قانونی فتح ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کو بین الاقوامی فورمز پر کڑے سوالات کا سامنا ہے،پاکستان نے ہر مرحلے پر قانون، سفارتکاری اور اصولی مؤقف کا راستہ اپنایا۔
پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کے تحت ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے پر اظہار اطمینان
پی اے سی کے فیصلے نے بھارت کے مؤقف کی کمزوری عالمی سطح پر بے نقاب کر دی،سندھ طاس معاہدہ خطے کے استحکام اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی بنیاد ہے۔
دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان نے ذمہ داری، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا۔
