وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع چلاس سے 2 مریض بذریعہ ایمبولنس لاہور منتقل کردئیے گئے۔
گردوں کی موروثی بیماری میں مبتلا 12 سالہ ثنا اللہ اور 14 سالہ عطا اللہ لاہور منتقل کئے گئے،وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر ریسکیو کی 2 گاڑیاں خصوصی طور پر چلاس بچوں کو ریسکیو کرنے گئیں۔
پنجاب حکومت کا فلاحی اقدام، مریم نواز نے 720 محنت کشوں کو مفت رہائشی فلیٹس فراہم کردیے
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دونوں بچوں کو مکمل نگہداشت کے ساتھ پی کے ایل آئی منتقل کر دیا گیا ہے،جہاں ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم بچوں کا علاج اور نگہداشت کرے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن عوام کی بلا تفریق خدمت ہے،چلاس کے بچوں کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے منتقلی اسی وژن کا آئینہ دار ہے،مریم نواز انسانیت کی خدمت کو سیاست سے بالا تر رکھنا جانتی ہیں۔
