امریکا نے سعودی افواج کیساتھ ملکر عراق میں ایران نواز گروہوں پرحملے کئے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جس کی تصدیق بھی کردی گئی۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ اس نے سعودی عرب کی افواج کے ساتھ مل کر عراق میں ایران نواز گروہوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 29, 2026
سینٹ کام کا دعویٰ ہے کہ ان ایران نواز گروہوں نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ہدایات پر امریکی افواج اور سعودی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تھا۔
سینٹ کام نے کہا ہے کہ امریکی اور سعودی لڑاکا طیاروں نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مشرقی عراق میں دہشت گردوں کے متعدد لاجسٹک اور اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنایا ہے، یہ کارروائی آئی آر جی سی کی ہدایت پر کیے گئے 30 سے زائد فضائی ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی۔
ایرانی میزائل حملوں میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، سینٹ کام کی تصدیق
دوسری جانب سعودی عرب نے بھی عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں پر حملوں کی تصدیق کر دی۔سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ یہ کارروائی حالیہ ڈرون حملوں کے جواب میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے ساتھ مل کر کی گئی۔
وزارت کے مطابق جوابی کارروائی بین الاقوامی قانون کے تحت حاصل حقِ دفاع کی بنیاد پر کی گئی۔سعودی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ سعودی عرب مزید کشیدگی نہیں چاہتا، تاہم اگر مستقبل میں اس پر مزید حملے کیے گئے تو وہ اپنی خود مختاری، شہریوں اور قومی اثاثوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔
عراق میں ایرانی ڈرون حملہ، ایک اور امریکی فوجی ہلاک
ادھر عراقی حکومت نے بدھ کی صبح ہونے والے ان حملوں پر تاحال باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔
