کوکین ڈیلر پنکی کی گرفتاری اور لاپتہ ہونے کی درخواست کہاں دائر ہوئی؟ وکیل نے بتا دیا۔
انمول عرف پنکی کے کیس میں وکیل پیر ہدایت اللہ ایڈووکیٹ نے عدالت اور میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انمول کو یکم مئی کو لاہور سے حراست میں لیا گیا تھا۔
عدالت نے انمول عرف پنکی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا
وکیل کے مطابق اس گرفتاری کے بعد لاہور میں مسنگ پرسنز سے متعلق درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی موکلہ کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے اور اس کے خلاف مختلف مقدمات بنائے گئے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج انمول کو عدالت میں پیش کیا جانا تھا لیکن پولیس نے اسے پیش نہیں کیا اور نہ ہی عدالت میں کوئی رپورٹ جمع کرائی گئی۔
مولانا ادریس کیس میں اہم پیشرفت؛ 7 مشتبہ افراد گرفتار
وکیل کے مطابق انہیں اطلاع ملی ہے کہ انمول کی طبیعت بھی خراب ہے اور اسے سانس لینے میں دشواری اور گردوں میں درد کی شکایت ہے۔
