عدالت نے انمول عرف پنکی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے سخت نوٹس کے بعد کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی، جہاں عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق قتل، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس نے اعلیٰ عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد عدالت نے تین روزہ ریمانڈ دے دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ریمانڈ مسترد ہونے کے بعد قانونی حکمت عملی کے تحت دوبارہ درخواست دائر کی گئی، جس میں کامیابی حاصل ہوئی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی سے تینوں مقدمات میں اہم تفتیش کی جائے گی۔
خودکش دہشت گرد کو روک کر جانیں بچانے والے لیاقت شہید کیلئے ستارۂ شجاعت کی منظوری
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کیس کی شفاف تفتیش یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی پر یقین رکھتی ہے اور قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔
